محمد مصباح خان نے ادارہ جامعہ انوار القرآن حنفیہ غوثیہ سے قرآن پاک حفظ کرلیا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)محکمہ زراعت کے انسپکٹر سیف اللہ خان کے فرزندحافظ محمد مصباح خان نے ادارہ جامعہ انوار القرآن حنفیہ غوثیہ سے قرآن پاک حفظ کرلیا ہے۔
اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی محمد صَلَّی للّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی کتاب حافظ مصباح خان کے سینے میں محفوظ کر لی ادارہ سربراہ جامعہ انوار القرآن حنفیہ غوثیہ مفتی ضیاء الرحمان اسکندر آباد نے اپنے دست مبارک سے دستاربندی کی اس موقع پر مفتی ضیائالرحمن نے کہا کہ یہ والدین کے لیے بہت بڑی سعادت ہے کہ ہماری اللہ پاک کی پیاری کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیتے ہیں اور پھر جب تک حافظ زندہ رہتا ہے قرآن پاک کی روشنی دوسرے مسلمان بھائیوں تک پہنچاتے رہتے ہیں اس وقت ہم لوگ دنیاوی کاموں میں مصروف ہو گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments