نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ اوراق سے باور کرانا وقت کا اہم تقاضہ ،اختر محمود

 نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ اوراق سے  باور کرانا وقت کا اہم تقاضہ ،اختر محمود

پھلروان(نامہ نگار) نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ اوراق سے باور کرانا وقت کا اہم تقاضہ ہے ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودھا احمد نعیم ملک نے اپنی کتاب تاریخ سکندر کا گمشدہ باب تحریر کر کے ایک قابل قدر، علمی و تحقیقی کام کیا ہے ۔

 جس پر وہ لائق مبارکباد ہیں، اس کتاب کے مطالعہ سے نوجوان نسل کو اپنے ماضی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثہ سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار پھلروان پریس کلب کے اجلاس میں صدر اختر محمود، جنرل سیکرٹری کنور یامین اختر، دیگر ارکان کلب رانا ارسلان شوکت نے کیا۔ امجد جاوید، ساجد الرحمان انصاری، محمد نعیم اختر ، پروفیسر ثاقب انصاری ، واپڈا ہائیڈرو یونین کے زونل چیئر مین راؤ کاشف، سماجی کارکن محمد فاروق لوہار نے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...