پولیس موبائل اسٹیشن اینڈ لائسنس یونٹ وین آج پہنچے گی
کندیاں(نمائندہ دنیا)پولیس موبائل اسٹیشن اینڈ لائسنس یونٹ وین آج 27 اکتوبر صبح 09:00 بجے پپلاں پہنچے گی۔
شہری گھر کی دہلیز پر پولیس کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن، پولیس خدمت مراکز میں دی جانے خدمات و سہولیات، ڈرائیونگ لائسنس لرنر اور دیگر متعلقہ سہولیات حاصل کرسکتے ہیں پپلاں کے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ وقت پر موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنس یونٹ وین سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments