کندیاں محل نقشبندی اور محلہ سول ہسپتال کا بوسیدہ سیوریج سسٹم اہل محلہ کے لیے درد سر بن گیا

کندیاں محل نقشبندی اور محلہ سول  ہسپتال کا بوسیدہ سیوریج سسٹم اہل  محلہ کے لیے درد سر بن گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں محل نقشبندی اور محلہ سول ہسپتال کا ناکارہ اور بوسیدہ سیوریج سسٹم اہل محلہ کے لیے درد سر بن گیا۔

 حلقہ کے منتخب ممبران اسمبلی اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواھی کی وجہ سے مزکورہ محلہ جات میں سیوریج کا گندا پانی گٹروں سے اوور فلو ھو کر گھروں اور گلیوں میں جمع ھو جاتاہے گلیوں میں سے گذرنے کاراستہ بھی نہیں ہوتا اہل محلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ھمارے محلوں کی گلیوں میں سیوریج سسٹم کی تمام تر لائنیں بوسیدہ ھو چکی ھیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی گٹروں سے ھر وقت باہر گلیوں میں نکلاہوتا ھے اور میونسپل کمیٹی کندیاں میں عملہ صفائی بھی کم ہے شہریوں نے حلقہ کے منتخب ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ھے کہ میونسپل کمیٹی کندیاں میں عملہ صفائی کی کمی کوپوراکیاجائے اور محلہ نقشبندی اور محلہ سول اسپتال میں نئی سیوریج لائن لگائی جائیں ۔تاکہ اھل علاقہ کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...