انسانی زندگی سے کھیلنے والے جعلی معالجین معاشرے کے ناسور ،آصف بھا

انسانی زندگی سے کھیلنے والے جعلی  معالجین معاشرے کے ناسور ،آصف بھا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت اداروں کی تطہیر کیلئے کرپشن اور بد عنوانی کے بعد عطائت کیخلاف کاروائیاں صوبائی حکومت کا مثالی اقدام ہے ۔

عطایت کیخلاف شروع کئے گئے کریک ڈاون کا صرف ضلع خوشاب میں ہی نہیں پورے ملک میں خیر مقدم کی جا ریا ہے ،جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والے جعلی معالجین معاشرے کے ناسور ہیں ان کے اس گھناؤنے کردارسے روزانہ سینکڑوں معصوم جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں اس لئے ان کا محاسبہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے عطائیت کیخلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیز اور ہیلتھ کیئر کمیشنز کو غیر قانونی کلینکس کو فوری طور پر سیل کرنے اوران رجسٹرڈ پریکٹیشنرز و نیم حکمیوں کو بھاری جرمانے کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...