پاکستان میں معاشی ترقی جمہوری اداروں کے استحکام سے مشروط پیپلز یوتھ آرگنائزیشن
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرگودھا ڈویژن کے راہنما اور علاقہ دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز سیاسی سماجی اور عوامی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان میں معاشی ترقی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام سے مشروط ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی صاف اور شفاف جمہوری نظام کی حامی ہے انشاء اﷲ کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کودرپیش معاشی و اقتصادی چینجز کا مقابلہ اجتماعی قوت کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے حکومت پر لازم ہے کہ قومی مسائل کو حل کرنے اور جمہوریت کی گاڑی کو درست سمت میں روان دوان رکھنے کیلئے تما م مھب وطن جمہوری قوتوں اور سٹک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments