نوجوان فوک سنگر ظہیر علی نے چھلڑے چھلڑے وال’’ نئے انداز میں ریکارڈ کر کے دل جیت لیئے

نوجوان فوک سنگر ظہیر علی نے  چھلڑے چھلڑے وال’’ نئے انداز  میں ریکارڈ کر کے دل جیت لیئے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے نوجوان فوک سنگر ظہیر علی کی منفرد پیشکش چھلڑے چھلڑے وال نئے انداز میں ریکارڈ کر کے مداحوں کے دل جیت لیئے معروف شاعر سلیم بسمل کے لکھے گئے۔

 وائرل سرائیکی گیت کو ریمکس کرتے ہوئے ظہیر علی نے اپنی آواز اور انداز میں معمولی تبدیلی کے ساتھ نئی دلکشی پیدا کر دی ہے نوجوان فوک سنگر ظہیر علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مقبول گیت ،، چھلڑے چھلڑے وال  کو نئے انداز میں ریکارڈ کر کے موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ معروف سنگر ظہیر علی نے اس گیت کو ریمکس کرتے ہوئے اس کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا تاہم گائیکی کے انداز میں معمولی تبدیلی متعارف کروائی ۔

جسے سامعین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے ظہیر علی کی اس پیشکش میں گیت کے اصل تاثر کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ سرائیکی اور فوک موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کے لیے یہ نیا ورژن خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے سوشل میڈیا پر اپنی گائیکی کے ذریعے پہچان بنانے والے ظہیر علی کی یہ کاوش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نوجوان گلوکار روایتی فوک موسیقی کو نئے انداز میں پیش کر کے سامعین تک پہنچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...