مہنگائی سے عوام پریشان ادارے خاموش

مہنگائی سے عوام پریشان  ادارے خاموش

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ سمیت تحصیل بھر میں مہنگائی کا طوفان عوام پریشان قانون نافظ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں سبزیوں، پھلوں، گوشت اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے دوکاندار مبینہ طور پر من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو رہا ہے شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،تحصیل انتظامیہ، پیرا فورس کی کارکردگی پر سولات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی موثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔ بھتہ یا کسی با اثر شخصیت نے انھیں کاروائی کرنے سے روک رکھا ہے جسکی سزا عوام کو دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...