جواری گرفتار، وٹک رقم 48 ہزار 800 روپے 08 موبائل فون 02 موٹر سائیکل برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کی کاروائی، 8 جواری گرفتار، وٹک رقم 48 ہزار 800 روپے 08 موبائل فون، 02 موٹر سائیکل برآمد۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر جاوید اقبال خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 08 جواری ثناور محمود شاہ، عبد الرؤف شاہ، حمیر محمود شاہ سکنائے شاہین ٹاؤن میانوالی، حسن علی شاہ، محمد ایوب شاہ، واجد علی شاہ، ذولفقار علی شاہ، عدنان اکبر شاہ کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 48 ہزار 800 روپے ، 08 موبائل فون, 02 موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ جبکہ 01 نامزد جواری فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments