اختلافات سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے ،بلوچ یوتھ آرگنائزیشن

اختلافات سے بالاتر ہو کر  دکھی انسانیت کی خدمت کی  جائے ،بلوچ یوتھ آرگنائزیشن

بھیرہ(نامہ نگار)بلوچ یوتھ آرگنائزیشن کا عزم ہے کہ ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور ضرورت مند افراد کا سہارا بن کر شہر میں فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزاد خان بلوچ، وائس چیئرمین اسد خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری نیئر خان بلوچ نے بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد محض شہرت حاصل کرنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انسانیت کی خدمت کرنا اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے ، ہمدردی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ ہمارا مشن ضرورت مند افراد کی مدد، نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، معاشرے میں اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانا اور سماجی و دینی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...