غیر قانونی خرگوش کے شکار کیخلاف کارروائی 90ہزار جرمانہ

غیر قانونی خرگوش کے شکار کیخلاف کارروائی 90ہزار جرمانہ

داؤدخیل(نماندہ دنیا) غیر قانونی خرگوش کے شکار کے خلاف وائلڈ لائف کی کامیاب کارروائیڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر محمد حسین خان گشکوری بلوچ کی خصوصی ہدایات پر میانوالی کے پہاڑی علاقے میں غیر قانونی خرگوش کے شکار کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ شکار کے لیے استعمال ہونیوالے بڑے جال بھی برآمد کر لیے گئے ۔ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 90,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف میانوالی جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔دوسری کارروائی میں دوران تلاشی اے سی بس سے چنکارا ہرن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی مخبر کی اطلاع پر محمد حسین خان گشکوری، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر (DCWR) کی زیرِ سرپرستی سیف روکھڑی، سینئر وائلڈ لائف رینجر میانوالی، اور احمد نواز، سینئر وائلڈ لائف رینجر نے ہمراہ فیلڈ اسٹاف فوری کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...