پروفیسر انعام اللہ سلیمی کے بھانجے انتقال کر گئے

پروفیسر انعام اللہ سلیمی کے  بھانجے انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار)سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اکرام اللہ سلیمی کے نواسے ، ریٹائرڈ ٹیچر محمد یوسف سلیمی کے پوتے اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پروفیسر انعام اللہ سلیمی کے بھانجے انتقال کر گئے ۔

 مرحوم کی نمازِ جنازہ ہیلی کوٹھی گراؤنڈ بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم سید اعجاز حسین کاظمی، بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر شاہین فاروقی، سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف، پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین، اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین صاحبزادہ آصف ابرار بگوی، پرنسپل محمد اقبال، یاسر ملک، اختر عباس جوڑا، پاکستان پیپلز پارٹی بھیرہ کے صدر چوہدری طارق امیر، ملک قیصر عباس اور ضیاء الرحمٰن فاروقی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...