مچھروں کے کاٹنے سے جانوروں کو ول کا مرض ہو سکتا ،ترجمان لائیوسٹاک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن نے بتایا کہ بدلتے موسم میں جانوروں کومچھروں اور دوسرے حشرات کے کاٹنے سے ول کا مرض ہو سکتا ہے ۔جس میں جانور کو اچانک تیز بخار ہوجاتا ہے ۔
ا ٓنکھ اور ناک سے پانی آتا ہے ۔ اسکا جسم جکڑ جاتا ہے ،لنگڑا پن محسوس کرتا ھے ،شدید کمزوری ہو جاتی ہے اور وہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے لہذا نمکیات کی کمی کو دور کرنے کے لیئے نمکیاتی آمیزہ دیں۔ مویشی پال حضرات کسی بھی مسئلے کی صورت میں قریبی جانوروں کے ہسپتال سے رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments