زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بستی عیسائیاں نوری گیٹ میں گلی میں کھیلتے ہوئے دو کم سن بہن بھائیوں کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم خرم کو گرفتار کر لیا ۭ۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بستی عیسائیاں نوری گیٹ میں گلی میں کھیلتے ہوئے دو کم سن بہن بھائیوں کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم خرم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق بچوں کے والد تنویر کی درخواست پر درج مقدمہ میں کہا گیا کہ ملزم نے 11سالہ دانش اور 10سالہ نشاء کو بہلا پھسلا کر قریبی کوارٹرز کے سامنے پلاٹ میں لے جا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچوں کے شور مچانے پر قریب سے گزرنے والے افراد موقع پر پہنچے توملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments