کشمیر کا مسئلہ محض ایک علاقائی تنازع نہیں ، طاہر یوسف

کشمیر کا مسئلہ محض ایک علاقائی  تنازع نہیں ، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء اوور سیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کے بنیادی حقوق، سیاسی مستقبل اور حقِ خودارادیت کا معاملہ ہے ۔

کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اس تنازع کا منصفانہ حل نہ نکلنا خطے میں پائیدار امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ دن ہے جب بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یاد دلانا ہے کہ کشمیری عوام کو آج بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق ملنا چاہیے ،کشمیری عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرکے کوئی بھی حل دیرپا امن کی ضمانت نہیں بن سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...