سرکاری عمارتوں پر پاکستانی و کشمیری پرچم، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں،اے ڈی سی

سرکاری عمارتوں پر پاکستانی و  کشمیری پرچم، بینرز اور پینا فلیکس  آویزاں کیے جائیں،اے ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز احمد مغیث نے یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ۔۔۔۔

 شہر کے اہم مقامات، شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں پر پاکستانی و کشمیری پرچم، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے یومِ سیاہ کی مناسبت سے شہر کی برانڈنگ اور تشہیری سرگرمیوں کو مؤثر بنانے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں تقریری و تحریری مقابلوں کے انعقاد اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈاکومنٹریز دکھانے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔ مساجد میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی آزادی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائی جائیں گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...