سڑک کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
سڑک کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظورسڑک کی تعمیر سے آمدورفت میں بہتری آئیگی اور تکلیف سے نجات مل جائیگی ،محمد فیصل
داودخیل(نماندہ دنیا)خیرآباد ریلوے کراسنگ سے آئیڈیل بیکری تک سڑک کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، اسکندرآباد (داؤدخیل) مقامی آبادی کی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو مسلسل نبھا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں کمپنی کی انتظامیہ نے خیرآباد ریلوے کراسنگ سے آئیڈیل بیکری تک سڑک کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے (10 ملین روپے ) کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی آر و لیگل ٹیم کے سینئر منیجر محمد فیصل نے میڈیا کو ایک ملاقات میں بتایا کہ یہ سڑک مقامی رہائشیوں، طلبہ، اساتذہ اور دیگر شہریوں کی روزمرہ آمدورفت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ بارشوں کے دوران سڑک کی خراب حالت کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس سے بالخصوص تعلیمی اداروں میں آنے جانے والے طلبہ و طالبات اساتذہ اور پیدل چلنے والے افراد بہت متاثر ہوتے تھے ۔ سڑک کی تعمیر سے آمدورفت میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو اس سہولت سے تکلیف سے نجات مل جائے گی اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔ واضح رہے کہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ اس سے قبل بھی مقامی کمیونٹی کی بہتری کے لیے تعلیم، پینے کے صاف پانی، کھیلوں اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے منصوبے مکمل کر چکی ہے ۔ ان اقدامات کا مقصد مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات میں معاونت، تعلیمی سہولیات کی بہتری، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کمیونٹی کی مجموعی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments