مین بازار کندیاں میں تجاوزات کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
مین بازار کندیاں میں تجاوزات کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا پیرا فورس کے وزٹ سے قبل پیشگی اطلاع ملنے پر دکاندار عارضی طور پر سامان سمیٹ لیتے
کندیاں(نمائندہ دنیا) جرنیلی روڈ اور مین بازار کندیاں میں تجاوزات کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔پیرا فورس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل آگاہی مہم جاری ہے اور دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود تجاوزات بدستور قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق بازار میں ریڑھیاں، پٹھے ، تھڑے ، چنگچی رکشے اور لوڈر رکشوں کی بھر مار ہے ۔ پیرا فورس کے وزٹ سے قبل پیشگی اطلاع ملنے پر دکاندار عارضی طور پر سامان سمیٹ لیتے ہیں اور سب اچھا کا تاثر دیا جاتا ہے تاہم ٹیم کے جاتے ہی تجاوزات دوبارہ جوں کی توں قائم ہو جاتی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرنیلی روڈ کی اصل 55 فٹ چوڑائی کو بحال کروایا جائے اور مین بازار سے ریڑھیوں، پٹھوں، تھڑوں اور غیر قانونی چنگچی رکشہ اسٹینڈز کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments