سرگودھا میں یومِ سیاہ کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جائیگا

سرگودھا میں یومِ سیاہ کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جائیگا

سرگودھا میں یومِ سیاہ کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جائیگا آرٹس کونسل میں سیمینار کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کشمیر آج 27 اکتوبر کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں صبح ساڑھے 9 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس سرگودھا میں سیمینار ہوگا، جس کے بعد احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جس کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی آرٹس کونسل کمپلیکس سے شروع ہو کر جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ آرٹس کونسل کمپلیکس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائش بھی منعقد کی جائے گی،ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں شام 7 بجے پانچ منٹ کا بلیک آؤٹ کیا جائے گا، جس کے دوران سرکاری عمارتوں کی بیرونی روشنیاں اور آرائشی لائٹس بند رکھی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...