ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کا پائلٹ منصوبہ فائلوں میں دب گیا

ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کا پائلٹ منصوبہ فائلوں میں دب گیا

ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کا پائلٹ منصوبہ فائلوں میں دب گیاکروڑوں کے فنڈز لگا کرمنصوبہ ذمہ داروں کی عدم توجہی کی نذر ہو کر رہ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی عدم توجہی کے باعث تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت ،ذہنی و جسمانی نشوونما کو بہتر رکھنے کیلئے شروع کیا گیا ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کا پائلٹ منصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ،ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے یہ پائلٹ منصوبہ سرگودھا سے شروع کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ اتھارٹی کے ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزروں کی ٹیمیں بھجوا کر بچوں کی سکریننگ ان کی بہتر سے بہتر ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے کام شروع ہوا تھا تاہم حکومت کی تبدیلی کے چند ماہ بعد ہی اس پر بھی عملدرآمد روک دیا گیا، جو تاحال دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ہیلتھ نیوٹریشن کو دفتری شعبوں میں لگا دیا گیا، اس طرح کروڑوں روپے کے فنڈز لگا کر زوروشور سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ ذمہ داروں کی عدم توجہی کی نذر ہو کر گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...