یوتھ گیمزکے کامیاب انعقاد کیلئے تمام محکمے ذمہ داریاں ادا کریں

یوتھ گیمزکے کامیاب انعقاد کیلئے تمام محکمے ذمہ داریاں ادا کریں

یوتھ گیمزکے کامیاب انعقاد کیلئے تمام محکمے ذمہ داریاں ادا کریں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کرنا حکومتِ کی ترجیحات میں شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد، نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور متعلقہ محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور باہمی رابطہ کاری کے ذریعے انتظامی امور بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تعلیمی اداروں کی سطح پر طلبہ و طالبات کی شرکت یقینی بنانے اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے لیے سرگودھا ڈویژن میں اب تک تین لاکھ سے زائد بچوں نے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروا لی ہے ۔ رجسٹرڈ بچوں میں سرکاری و نجی سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ انہوں نے رجسٹریشن کے عمل اور نوجوانوں کی شرکت کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...