خصوصی تعلیم کے اداروں کیلئے3 کروڑ 29 لاکھ کے فنڈز جاری
خصوصی تعلیم کے اداروں کیلئے3 کروڑ 29 لاکھ کے فنڈز جاری یہ فنڈز حکومت کی جانب سے نان سیلری بجٹ کے عوض جاری کئے گئے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے محکمہ خزانہ نے مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے اکاؤنٹ میں خصوصی تعلیم کے اداروں کے لئے 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے کے نان سیلری بجٹ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی) زاہد مجید کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کو ہدایت کی گئی ہے کہ مختص بجٹ کی ادارہ وار تقسیم کے مطابق ضلع سرگودھا کے خصوصی تعلیمی اداروں کو فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ متعلقہ ادارے اپنی غیر تنخواہی ضروریات پوری کر سکیں،تاکہ خصوصی تعلیمی اداروں کے انتظامی اور دیگر غیر تنخواہی اخراجات کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments