گندم کی سمگلنگ کی روک تھام اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ
گندم کی سمگلنگ کی روک تھام اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ تعمیراتی کاموں کے معیار، فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی پر زور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اون سورس ریونیو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے امور، گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ انتظامیہ کی جانب سے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ اہداف کے مطابق ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،تعمیراتی کاموں کے معیار، فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی پر زور دیتے ہوئے کہا گیاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ کمیٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرگرمیوں پر مؤثر پیش رفت یقینی بنائی جائے اور دستیاب وسائل کو متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروئے کار لایا جائے ۔ فوڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں، جبکہ آٹے کی دستیابی اور فراہمی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments