منشیات فروش رمضان قصائی گرفتار ، چرس اور آئس برآمد ٍ

 منشیات فروش رمضان قصائی گرفتار ، چرس اور آئس برآمد ٍ

منشیات فروش رمضان قصائی گرفتار ، چرس اور آئس برآمد ملزم کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور 1060 گرام آئس ملی ، مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش رمضان قصائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور 1060 گرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کی نگرانی میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مجموعی طور پر 2200 گرام منشیات برآمد کیں، جن میں 1140 گرام چرس اور 1060 گرام آئس شامل ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او اسامہ اسد اور بھاگٹانوالہ پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے تاکہ علاقے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...