فرسٹ ایئر میں نمایاں کامیابی والی طالبات میں اسناد تقسیم
فرسٹ ایئر میں نمایاں کامیابی والی طالبات میں اسناد تقسیم کالج کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا،عاصم شیر میکن
شاہپور صدر (نامہ نگار )سردار محمد عاصم شیر میکن کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہپور صدر کا دورہ، جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کالج کی خستہ حال چھتوں، فرنیچر کی کمی سمیت تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، فرسٹ ایئر امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم ،پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب و ایم پی اے پی پی 80 سردار محمد عاصم شیر میکن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہپور صدر کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت قائم کی گئی جدید کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ جدید دور میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور کالج کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کالج کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کمروں کی خستہ حال چھتوں، فرنیچر کی کمی اور دیگر بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔سردار محمد عاصم شیر میکن نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا فون نمبر ہر وقت آن ہوتا ہے ، آپ کو کالج یا اپنے علاقوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو بلاجھجک مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments