ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت جاری

 ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت جاری

ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت جاری اعلانات تاحال شہریوں کو عملی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی مبینہ قلت اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر کنٹرول اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے اعلانات تاحال شہریوں کو عملی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، خصوصاً وہ خاندان جو کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں، انہیں اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایل پی جی مبینہ طور پر سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت 600روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محض اعلانات اور کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ایل پی جی کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ممکن ہو اور شہریوں کو مناسب نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...