ڈاکوؤں نے ٹریول اینڈ ٹورز کے مالک سے لاکھوں لوٹ لئے
ڈاکو ہیلمٹ پہن کراندر داخل ہو کر اسلحے کے زور پر قیمتی سامان لوٹ کر فرار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سر شام ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گرلز ڈگری کالج کے سامنے دین سنز ٹریول اینڈ ٹورز جہاں حج و عمرہ پیکج کے علاوہ سٹیشنری کا سامان فروخت ہوتا ہے د و نامعلوم مسلح ڈاکو ہیلمٹ پہن کراندر داخل ہو کر اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دوکان میں ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں واقعہ کے بعدمقامی پولیس سی سی ڈی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انھوں نے مالک اسحاق صدیقی سے وقوعہ کی معلومات حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments