موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 6 ملزم گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں  ملوث 3 گینگز کے 6 ملزم گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی قیادت میں ساہیوال سرکل پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال کی حدود میں چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 97 مقدمات میں ملوث 2 گینگز کو گرفتار کیا، جن سے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے نقدی، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سولر موٹرز اور انورٹرز سمیت 10 مسروقہ مویشی برآمد کیے گئے ۔ دوسری جانب تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کے 15 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 45 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...