جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے ،ڈی ایس پی کلورکوٹ

جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا  جائے ،ڈی ایس پی کلورکوٹ

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)سرکل بھر کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور میرٹ پر سائلین کی درخواستوں پر کاروائی کی جائے رات کے گشت کو بڑھایا جائے امن کا قیام اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

 ان خیالات کا اظہار سرکل ڈی ایس پی کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار نے سرکل بھر کے تھانوں چوکیوں کے انچارجوں سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مظلوم افراد کی داد رسی فوری کی جائے میرٹ کو اولیٹ دی جائے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اور انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں ہر پولیس افیسر کی اپنی بیٹ میں امن کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...