بیوہ کو اراضی سے محروم کرنیوالے پٹواری کو 31 سال قید

بیوہ کو اراضی سے محروم کرنیوالے پٹواری کو 31 سال قید

2 مرلے 206 مربع فٹ اراضی کا جعلی انتقال درج کیا، ریکارڈ بھی غائب کروایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعل سازی کے ذریعے جعلی انتقال درج کرکے بیوہ خاتون کو اراضی سے محروم کرنے والے پٹواری کو عدالت نے چار دفعات کے تحت مجموعی طور پر 31 سال قیدِ بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا سید داور ظفر علی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پٹواری گہنہ خان کو سزا سنائی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے جعل سازی کے ذریعے مدعیہ رفاقت بیگم بیوہ صفدر حسین کی 2 مرلے 206 مربع فٹ اراضی کا جعلی انتقال درج کیا، جبکہ رجسٹری برانچ سے متعلقہ ریکارڈ بھی غائب کروایا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمے کا چالان 2023ء میں عدالت میں پیش کیا تھا۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نوخیز رسول چیمہ نے مؤثر دلائل دیے ، جبکہ پراسیکیوشن نے گواہان کے بیانات اور دیگر شواہد پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...