ایم ڈی واسا میانوالی کا مین بازار کا دورہ ، نالوں کی مکمل صفائی کا جائزہ

 ایم ڈی واسا میانوالی کا مین بازار کا  دورہ ، نالوں کی مکمل صفائی کا جائزہ

میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر ایم ڈی واسا میانوالی رضوان اکبر نے مین بازار کا دورہ کیا اور نالوں کی مکمل صفائی کے بعد جاری چیمبرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے اور چیمبرز کا لیول درست رکھا جائے تاکہ پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے مقامی تاجروں اور دکانداروں سے بھی ملاقات کی۔ تاجروں نے نالوں کی مکمل صفائی اور چیمبرز کی تنصیب کو سراہا۔ ہتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے مین بازار میں اس نوعیت کا جامع کام نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے نکاسیء آب کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور ایم ڈی واسا رضوان اکبر کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...