آوارہ کتوں کی روک تھام اور پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
آوارہ کتوں کی روک تھام اور پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو بائی لاز بنانے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن اور آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو جلد از جلد بائی لاز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔حکومت نے متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انسانوں کے لیے خطرہ بننے والے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔حکومت کی جانب سے پالتو کتوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے غفلت اور سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ آئندہ کتے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ پیش آنے پر متعلقہ ادارے کے افسر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments