مسجد سراجیہ حسینیہ اور بچیوں کے تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل ہاوسنگ کالونی سکندرآباد میں جامع مسجد سراجیہ حسینیہ اور بچیوں کے تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیاسابق چیف ایگزیکٹو پینسلین فیکٹری سرفراز شفیق احمد شیخ نے اپنی پوتی ۔
ڈاکٹر شرجیل احمد سرفراز (ایم ایس بے نظیر ہسپتال راولپنڈی) کی صاحبزادی کی یاد میں داؤدخیل سکندرآباد پنسلین فیکٹری میں جامع مسجد سراجیہ حسینیہ کی ازسرِنو تعمیر اور بچیوں کے لیے ایک بڑے تعلیمی کمپلیکس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معززین شہر سمیت مختلف علاقوں کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران جامع مسجد سراجیہ حسینیہ کی تعمیرِ نو اور بچیوں کے لیے جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ایک وسیع تعلیمی کمپلیکس کے قیام کی بنیاد رکھی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments