بلدیاتی اداروں کی بحالی کے سوا کوئی اور آپشن قابل قبول نہیں ،عبدالمنان

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے سوا کوئی  اور آپشن قابل قبول نہیں ،عبدالمنان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ۔۔۔

 عوام کیلئے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور گلی محلے کی سطح پر ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کیلئے مفلوج بلدیاتی اداروں کی بحالی کے سوا کوئی اور آپشن قابل قبول نہیں ، حکومت پنجاب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیاں اپنی جگہ لیکن برسوں سے مفلوج بلدیاتی نظام کی بحالی کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور وطن عزیز میں سیاسی استحکام ممکن ہی نہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...