چیئرمین مجلس عاملہ پریس کلب مسعود خان کے چچا کے والد کی نماز جنازہ ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) چیئرمین مجلس عاملہ پریس کلب بھاگٹانوالہ مسعود خان کے چچا فرخ حفیظ خان کے والد کی نماز جنازہ سینکڑوں صحافتی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ، سیاسی رہنما ملک شہباز نٹھر، صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان، جنرل سیکرٹری رفاقت علی چوہدری سمیت پریس کلب بھاگٹانوالہ کے عہدیداران و ممبران اور علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحوم کی قل خوانی آج مقامی مسجد میں صبح 10 بجے شروع ہوگی جبکہ 11 بجے اجتماعی دعا کروائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments