قرآن مجید کو انسانیت کی راہنمائی کیلئے سر چشمہ ہدایت کا ذریعہ بنا کر بھیجا ،قاری مشتاق انور
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ادارہ صورت القرآن کے بانی، صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور نے کہا ہے کہ۔۔۔
اﷲ رب العزت نے قرآن مجید کو انسانیت کی راہنمائی کیلئے سر چشمہ ہدائت اور حق و باطل کے مابین تفریق کا ذریعہ بنا کر بھیجا ، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کلام مقدس سے کس قدر استفادہ کرتے ہیں ، ادراہ صوت القرآن میں طلبہ کی ایک تر بیتی نسشت سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمان ہادی بر حق حضرت محمدمصطفے ؐ پر نازل ہونیوالی اس بابرکت کتاب سے حقیقی فائدہ وہی اٹھا سکتا ہے جو اس کی ایمان کامل ، اخلاس اور عمل کی نیت کے ساتھ تلاوت کرے ۔انہوں نے کہاکہ تلاوت کلام پاک بذات خود ایک عبادت ہے اور کے ایک ایک لفط کے پڑھنے کا ثواب ملتا ہے ، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تلاوت کلام پاک کو اپنا معمول بنائیں۔ اور آیات مقدسہ کے مفہوم کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ان مقدس تعلیمات کے تابع بنائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments