بے روز گاری اور بڑھ گئی تولوگ قتل و غارت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ، متین احمد قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے غربت کے خاتمے پر توجہ نہ دی تو مستقبل میں بے روزگاری حد تک بڑھ جائے گی اور لوگ چوری چکاری ڈکیتیاں قتل و غارت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
کیونکہ اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جرائم بڑھنے کا خطرہ ہے حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں مہنگائی کی شرح اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مزدور کے لیے گھر کا راشن پورا کرنا مشکل ترین ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی جبکہ کاروباری سرگرمیاں میں ماند پڑتی جا رہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر صوبہ میں روزگار کے موقف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل سکے اور لوگ احسن طریقہ سے اپنا کاروبار چلا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments