سبزی منڈیوں کے روزانہ معائنہ جات کی کارکردگی کا جائزہ

سبزی منڈیوں کے روزانہ معائنہ  جات کی کارکردگی کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیر احمد گوندل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مارکیٹوں، دکانوں اور فروٹ و سبزی منڈیوں کے روزانہ معائنہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا سب سے پہلی ترجیح ہے ، اس مقصد کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...