زرعی اجناس کے پیدواری اہداف کی تکمیل کیلئے گائیڈ لائن پر ناقص عملدرآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فصل ربیع کے تحت زرعی اجناس کے پیدواری اہداف کی تکمیل کیلئے دی گئی گائیڈ لائن پر ناقص عملدرآمد کے باعث جہاں کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وہاں حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے نام پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ ربیع کی فصلوں کی کاشت کے ٹارگٹ کا تعین کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں مکمل کرنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر کاشتکاروں کی جانب سے اس گائیڈ لائن پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے تحفظات ہیں ان کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بہتر پیدوار کیلئے آگاہی مہم فوٹو سیشن تک محدود ہے جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے سے کاشتکار پریشانی کا شکار ہے۔ لہذا آگاہی مہم موثر بنانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے مسائل کا فوری تدارک کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments