سستے بازاروں میں خواتین کا دن بھر رش رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں موسم کی تبدیلی اور سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تاجروں نے گرمیوں کے ملبوسات گوداموں میں منتقل کرکے گرم کپڑے مارکیٹ میں سجا دیئے ، جبکہ سستے بازاروں میں بھی قیمتوں کے غیر معمولی اضافے نے سفید پوش طبقے کی مشکلات بڑھا دیں۔ اتوار کے روز سستے بازاروں میں خواتین اور کم آمدن والے خاندانوں کا دن بھر رش رہا، شہری موسم سرما کے لیے بچوں اور بڑوں کے گرم کپڑے خریدنے پہنچے تو دکانداروں نے بڑھتی ہوئی طلب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملبوسات کی قیمتوں میں مبینہ طور پر 100 سے 200 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ سستے بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی مناسب نرخوں پر اشیائے ضرورت اور کپڑے دستیاب نہ ہو سکے ، تاہم مہنگائی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے انہی بازاروں کا رخ کیا۔، جہاں محدود آمدن والے خاندان اپنی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ دوسری جانب سردیوں کی سوغات خشک میوہ جات بھی مہنگے ہو گئے اور ان کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments