خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ،افضل چن

 خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ،افضل چن

خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ،افضل چن انہیں ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری

بھیرہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ خصوصی افراد کو ہمدردی کے بجائے عزت، خودمختاری اور برابری کی بنیاد پر معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے ۔ وہ گونگے اور بہرے خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور عشائیے سے خطاب کر رہے تھے چوہدری ندیم افضل چن نے خصوصی افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ کسی کے محتاج یا دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر خودمختار اور باوقار زندگی گزار سکیں۔تقریب میں شریک خصوصی افراد نے چوہدری ندیم افضل چن اور ان کے رفقاء کی جانب سے عزت افزائی، حوصلہ افزائی اور فلاحی جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں محبت، اپنائیت، مساوات اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے جذبے کو مزید فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...