کسان کارڈ سے مستفید ہونا اب ممکن نہیں رہا ،ملک حسن اسلم
کسان کارڈ سے مستفید ہونا اب ممکن نہیں رہا ،ملک حسن اسلم سرکاری ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی بنا پر ریلیف سے محروم رکھناسنگین نا انصافی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ دامن مہاڑ کے مواضعات میں ارضی لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن میں تاخیر حکومت اور حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ادادروں کی نااہلی کے باعث اراضی ریکارڈ آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں کے لئے صوبائی حکومت کے جاری کردہ کسان کارڈ سے مستفید ہونا ممکن نہیں رہا ۔جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے پسماندہ علاقوں کے کسانوں کو محض سرکاری ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی بنا پر ریلیف سے محروم رکھناسنگین نا انصافی ہے حکومت پنجاب متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر اراضی کا تمام ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈ کرنے کاپابند بنائے اور اگر سر دست ایسا ممکن نہیں تو کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments