بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

 بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں نا انصافیوں کا سلسلہ جاری تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور جائیں گے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)موسم سرما میں بجلی کے استعمال میں کمی کے باوجود واپڈا کی جانب سے بھجوائے جانیوالے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں فیسکو حکا م نے اپنے ظالمانہ ٹیرف پر عمل در آمد جاری رکھتے ہوئے بجلی کے صرف ایک اضافی یونٹ کے استعمال پر معمول سے کئی گنا زائد بلز بھجوا دئے ، صارفین نے اس ناروا اقدام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے دعویدارحکمران فیسکو حکام کو بجلی کی بلنگ کے اس ظالمانہ نظام پر عمل در آمد سے باز رکھیں اگر صارفین کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور جائیں گے عوامی حلقوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں ہونیوالے اضافہ کے باعث عوام مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے ،غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کیلئے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنا دشوار ہو چکا ہے اس لئے اب ان کیلئے بھاری یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کے پیش نظر اس ظالمانہ ٹیرف پر نظر ثانی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...