کلورکوٹ اسٹیشن روڈ کی تعمیر ،میٹریل پہنچانا شروع
کلورکوٹ اسٹیشن روڈ کی تعمیر ،میٹریل پہنچانا شروع شہر کے مین بازار سے لیکر بھکر روڈ تک اسٹیشن روڈ تعمیر کیا جائے گا
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے گرانٹ جاری ٹھیکیدار نے روڈ کی تعمیر کے لیے میٹریل پہنچانا شروع کر دیا ہے شہریوں کی گرانٹ کی فراہمی پر صدر مسلم لیگ نواز ضلع بھکر و سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل کا شکریہ ادا کیا ہے تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر کی اہم داخلی سڑک اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل کی گرانٹ سے کام کا اغاز ہونے جا رہا ہے اس کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لیے متعلقہ ٹھیکیدار نے پتھروں کو پہنچانا شروع کر دیا ہے کلورکوٹ شہر کے مین بازار سے لیکر بھکر روڈ تک اسٹیشن روڈ تعمیر کیا جائے گا اس کارپٹ روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت ٹف ٹائلز لگانے کا بھی پروگرام ہے کلورکوٹ کے اس اہم روڈ کی تعمیر سے نہ صرف شہر انے جانے والی عوام کو سہولت ہوگی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔کلورکوٹ کے عوام نے شہر کی اس اہم شاہراہ کی تعمیر کے لیے خصوصی گرانٹ دینے پر مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنا ن خیل اور ڈی سی بھکر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments