متعدد سٹون کریشر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

متعدد سٹون کریشر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

متعدد سٹون کریشر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سٹون کریشرز کو نا مناسب انتظامات پر وارننگ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے 100 سے زائد سٹون کریشرز مالکان کے خلاف دوبارہ کارروائی کو حتمی شکل دیتے ہوئے متعدد سٹون کریشر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ڈسٹرکٹ آفیسر تحفظ ماحولیات محمد رانا نے بتایا کہ متعدد بار سروے میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سٹون کریشرز کو نا مناسب انتظامات پر وارننگز جاری کی گئیں’ محکمہ ماحولیات کے ٹربیونل نے بھی سرگودھا سماعت کے دوران متعدد سٹون کریشرز کو مجموعی طور پر لاکھوں روپے جرمانے کیے ہیں ، اب مزید سٹون کریشرز کو دی گی ڈیڈ لائن کے بعد خلاف ورزی پر ان کریشرز مالکان کے کیسز عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے ’ جو فی سٹون کریشر کو 50 لاکھ روپے تک جرمانے کرنے کے اختیار رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...