بس دکانوں سے جا ٹکرائی،ڈرائیور جاں بحق،7مسافر زخمی

بس دکانوں سے جا ٹکرائی،ڈرائیور جاں بحق،7مسافر زخمی

بس دکانوں سے جا ٹکرائی،ڈرائیور جاں بحق،7مسافر زخمی ٹائر پھٹنے سے بس بے قابوہو گئی ،دکانوں کے شٹر گر گئے اور شیشے ٹوٹ گئے

واں بھچراں۔(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں کے علاقہ شادیہ کے قریب مسافر بس کو حادثہ بس ڈرائیور جاں بحق۔ سات مسافر زخمی ہوگئے گزشتہ روز میانوالی سرگودھا روڈ پر شادیہ کے مقام پر بس کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے قریب دکانوں سے جا ٹکرائی، افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہو گئے ، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں زخمیوں کو حادثہ کا شکار مسافر بس سے باہر نکال کر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے میانوالی جا رہی تھی، جاں بحق ہونے والا بس کا ڈرائیور بتایا گیا ہے بس ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو ہوکر سڑک کے قریب بنی دکانوں سے جا ٹکرائی۔ جس سے دکانوں کو شدید نقصان پہنچا دکانوں کے شٹر گر گئے اور شیشے ٹوٹ گئے ۔جبکہ برآمدہ بھی گرگیا بس کو شدید نقصان پہنچا واں بھچراں پولیس بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...