ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی ایس پی ٹریفک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا سعید اختر دھولکہ نے شہر کے اہم چوراہوں کا فیلڈ میں دورہ کرتے ہوئے۔۔
ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، خصوصاً سکولوں کے اوقات میں کسی چوک پر ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں گے ، جبکہ تمام ٹریفک افسران اہم پوائنٹس پر ڈیوٹی یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments