فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلنے والا لڑکا لاپتہ ہو گیا

فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلنے والا لڑکا لاپتہ ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فجر کی نماز کے لیے گھر سے نکلنے والا 14 سالہ لڑکا پراسرار طور پر لاپتا، اہل خانہ کو اغوا کا شبہ، پولیس نے اطلاع ملنے پر تلاش شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق چک نمبر 52 لڈے والا کا رہائشی محمد صابر حسین ولد قادر یار ایک روز قبل نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلا، تاہم کافی وقت گزرنے کے باوجود واپس نہ پہنچا۔ اہل خانہ کی جانب سے تلاش کے باوجود لڑکے کا سراغ نہ مل سکا، جس پر گھر والوں نے اس کے اغوا ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے لاپتا لڑکے کی تلاش کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...