چھوٹے کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنیوالے زمیندار پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چھوٹے کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنیوالا زمیندار قانون کی زد میں آ گیا۔
محکمہ انہار کی ٹاسک فورس نے مخبر کی اطلاع پر 168 شمالی میں چھاپہ مار کرمحمد علی کو پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، ملزم راجباہ میں کٹ لگا کر دیگر کاشتکاروں کے حصے کے پانی سے غیر قانونی طور پر فصلیں سیراب کر رہا تھا جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments