دکان جعلی ڈیڈ سے منتقل کروانے کا الزام، 2 ملزم گرفتار
تفتیش کے دوران ملزمان اپنے مؤقف کی روشنی میں بے گناہی ثابت نہ کر سکے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودھا نے کارپوریشن کی دکان جعلی ڈیڈ کے ذریعے غیر قانونی طور پر منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کاشف شہزاد اور قیصر شہزاد کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے جعلی ڈیڈ تیار کی اور اس کے ذریعے کارپوریشن کی دکان غیر قانونی طور پر منتقل کروائی۔حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزمان اپنے مؤقف کی روشنی میں بے گناہی ثابت نہ کر سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments